حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو چکا ہے، تاہم ایران اور بیرون ممالک میں مقیم ایرانی کل آئندہ کے صدر کو انتخاب کرنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں کل 28 جون کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق، انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے۔
صدارتی انتخابات کے سلسلے میں کل بروز جمعہ 28 جون کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ ایران کے اندر اور بیرون ممالک میں مقیم ایرانی شہری صبح 8 بجے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اُمیدواروں کے لئے انتخابی مہم چلانے کے لیے دیا گیا وقت ختم ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے والوں میں سے چھے افراد کو حتمی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، تاہم ان اُمیدواروں میں سے جناب ڈاکٹر قاضی زادہ ہاشمی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے کر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایرانی سابق صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد ہی اگلے انتخابات کا اعلان ہؤا تھا، تاہم یہ اعلان تعطل کے شکار ہوئے بغیر الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونے جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ